رویا ضرور پوری ہوگی

اکژ اوقات ہماری مسیحی زندگی میں ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے (اور آئندہ بھی کرنا پڑے گا)۔ لیکن اطمینان بخش بات یہ ہے کہ صبر اکثر خُدا کے منصوبے کا حصہ ہوتا ہے۔آئیے پڑھتے ہیں کہ بائبل ہمیں کیا بتاتی ہے(حبقوق 2 :3)میں کیونکہ یہ رویا ایک مُقرّرہ وقت کے لِئے ہے۔ یہ جلد وقُوع میں آئے گی اور خطا نہ کرے گی۔ اگرچہ اِس میں دیر ہو تَو بھی اِس کا مُنتظِر رہ کیونکہ یہ یقِیناً وقُوع میں آئے گی۔ تاخِیر نہ کرے گی۔
خُدا ہمیں پہلے ہی سے آگاہ کر دیتا ہے کہ جو کچھ اُس نے ہماری زندگیوں کے لیے مقرر کیا ہے اُس کے پورا ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔موسیٰ نے بھی یہ تجربہ کیا اور عبرانیوں کےخط (عبرانیوں 11 :27) میں ہمیں بتاتا ہے اِس لِئے کہ وہ اَن دیکھے کو گویا دیکھ کر ثابِت قدم رہا۔ دیگر تراجم میں آیا ہے کہ اُس نے ثابت قدمی پائداری اور استقامت کا مظاہرہ کیا وہ مسلسل آگے بڑھتا رہا اگر آپ بھی انتظار کے اسی مرحلے میں ہیں ثابت قدم رہیں مضبوط بنے رہیں
آج اسے مضبوطی سے تھام لیں• یسوع نظر نہ آنے والی جگہوں میں کام کر رہا ہے• رویاپرکام جاری ہے۔• یہ جلد وقُوع میں آئے گیا.
خداوند آپ کو آج برکت دے
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ایرک

