• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 18 جولائی 2025

اصل بات یہ ہے

اشاعت کی تاریخ 18 جولائی 2025

کبھی کبھار کچھ عام سے حالات بھی ہمیں بہت پریشان کر دیتے ہیں۔ جیسے جب آپ گھر کا ماحول ٹھیک رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ہر چیز سمیٹتے ہیں۔ صاف ستھرا بناتے ہیں۔ لیکن پھر بچے گھر آتے ہیں اور سب کچھ بکھیر دیتے ہیں۔ اور پھر کوئی ایسی بات کہہ دیتا ہے جو دل کو چبھتی ہے۔ جیسا کہ یہ جگہ تو پہلے زیادہ اچھی لگتی تھی۔

اور آپ وہاں کھڑے ہو کر سوچ رہے ہوتے ہیں واقعی۔ کیا آپ کو نظر نہیں آتا کہ میں آپ کے لیے کتنی محنت کر رہی ہوں؟ کتنی تھک چکی ہوں؟لیکن یہ صرف گھریلو معاملات تک محدود نہیں ہوتایہ زندگی کے کسی بھی پہلو میں ہو سکتا ہے۔یہ آپ کی صحت کے بارے میں بھی ہو سکتا ہے۔آپ نے ہمیشہ صحت مند غذا لی خود کا خیال رکھاپھر بھی  اچانک ایک بیماری کی تشخیص نے آپ کی پوری زندگی کو اُلٹ پلٹ کر دیا۔

یہ بات پطرس کے ساتھ بھی ہوئی جو یسوع پراتنا یقین رکھتا تھا کہ اُس نے گتسمنی باغ میں تلوار نکال کر بڑے سردار کے نوکر  کا دایاں کان کاٹ دیا  یوحنا 18  :10 لیکن تھوڑی ہی دیر بعد وہ یسوع کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں پُر اعتماد نہ رہا۔ یوحنا 18: 25'شمعُوؔن پطرؔس کھڑا اتاپ رہا تھا۔ پس اُنہوں نے اُس سے کہا کیا تُو بھی اُس کے شاگِردوں میں سے ہے   اُس نے اِنکار کر کے کہا مَیں نہیں ہُوں۔ پطرس کے لیے تلوار نکال کر صاف نظر آنے والی جنگ میں کود پڑنا آسان تھا لیکن پردے کے پیچھے اصل حقیقت کو سمجھنا مشکل تھا۔ اگر پطرس نے واقعی سمجھا ہوتا کہ اصل معاملہ کیا ہےتو وہ جان لیتا کہ تھوڑی ہی دیر میں یسوع اُس کے گناہوں کے لیے صلیب پر چڑھنے والا ہےاور یسوع جانتا تھا کہ وہ یہ سب کیوں کر رہا ہے۔

یسوع کو مصلوب ہونا  پڑا تاکہ آپ زندہ رہ سکیں  اور معاف کر سکیںدوستکیا آپ جانتے ہیں کہ یسوع نے پطرس کے حملے پر کیا جواب دیا   'یوحنا 18 :11 یِسُوع نے پطرؔس سے کہا تلوار کو مِیان میں رکھ۔ جو پیالہ باپ نے مُجھ کو دِیا کیا مَیں اُسے نہ پِیُوں.آج ہمیں بھی اپنے منفی خیالات اور وہ کڑوی باتیں جو ہم کہنے کو تیار بیٹھے ہیں ایک طرف رکھ دینی چاہییں اور کوشش کرنی چاہیے کہ ہم دوسروں سے محبت کرتے رہیں چاہے وہ اس کے لائق نہ بھی ہوں۔کیونکہ یسوع ہمیشہ ہم سے محبت کرتا رہے گا چاہے ہم اس کے لائق نہ بھی ہوں اسی سچائی سے آج آپ کا دل اطمینان  پائے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا 

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔