• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 17 جولائی 2025

جب دُکھ پہنچے تو کیا کریں۔

اشاعت کی تاریخ 17 جولائی 2025

کیا کوئی درد ایسا ہوتا ہے جو بس حالات کا حصہ ہوتا ہے میں نے یہ سوال خود سے کیا جب میں صبح اپنی تھکی ہوئی اور بےحال صورت کو دیکھ رہی تھی۔ساری رات مجھے وہ پیٹ درد سہنا پڑا جو ہر مہینے خواتین کو تقریباً بےہوش کر دیتا ہے۔میں نے اُن خواتین کا خیال کیا جو درد اور چیخوں کے ساتھ بچے کو جنم دیتی ہیں لیکن وہ اس درد کو برداشت کرتی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ پھر وہ اپنی بانہوں میں ایک خوبصورت بچہ سنبھالیں گی۔

یہُوسفط کو اپنے بڑے دکھ درد کے بارے میں فیصلہ کرنا تھا۔ وہ بڑی بڑی فوجوں سے گھرا ہوا تھا جو خدا کے چنے ہوئے چھوٹے گروہ کو تباہ کرنا چاہتی تھیں۔ یہ بات اسے بہت ڈرا رہی ہوگی۔ وہ ہتھیار ڈال سکتا تھا اور ہار مان سکتا تھا۔ وہ روتے ہوئے کہہ سکتا تھا کیوں میں؟ کیوں ہمیشہ میں۔

اس کے بجائے اُس نے ایسا کیا جو ہمیں بھی بار بار کرنا چاہیے جب دل دکھُتا ہے! ایک ہی سانس میں۔ بائبل کہتی ہے2 توارِیخ 20: 3 میں اور یہُوسفط ڈر کر دِل سے خُداوند کا طالِب ہُؤا اور سارے یہُوداؔہ میں روزہ کی مُنادی کرائی۔یہ بادشاہ دُعا کے ذریعے خدا سے مدد طلب کرنے لگاجب دکھ اور تکلیف ہو تو آپ کو یہی کرنا چاہیے اور وہ ہے آپ دعا کریں۔بری خبر یہُوسفط بادشاہ کا موجودہ درد تھا۔ اُس کا فیصلہ دعا تھا۔ اور اُس کا معجزہ فتح تھی آپ کا موجودہ درد کیا ہے آپ کا فیصلہ کیا ہوگاجو بھی فیصلہ کریں اب آپ جان چکے ہیں کہ آپ کا معجزہ کیسا ہو سکتا ہے۔

کیا یہ ممکن ہے کہ یہ درد دراصل آپ کے معجزے کا حصہ ہو؟شاید خدا آپ کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ اس درد میں اور اس دردکے ذریعے آپ کو خدا کی مدد کی ضرورت ہے۔ دعا کرنے کا فیصلہ کریں اور اگر آپ کے پاس الفاظ نہیں ہیں تو یہُوسفط سے سیکھیں کہ وہ مشکل میں کیسے دعا کرتا تھا 2 توارِیخ 20: 12 میں کہ اے ہمارے خُدا کیا تُو اُن کی عدالت نہیں کرے گا کیونکہ اِس بڑے انبوہ کے مُقابل جو ہم پر چڑھا آتا ہے ہم کُچھ طاقت نہیں رکھتے اور نہ ہم یہ جانتے ہیں کہ کیا کریں بلکہ ہماری آنکھیں تُجھ پر لگی ہیں۔ میں آپ کے معجزے کا انتظار کر رہی ہوں!

آپ خود ایک معجزہ ہیں!

ڈبیورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔