• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 15 جولائی 2025

کیا آپ ڈرے ہوئے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 15 جولائی 2025

حال ہی میں ایک بیوٹی پارلر کے وزٹ پرمیری معمول کی ہیئرڈریسر کی بجائے ایک اور خاتون نے میرے بال دھونا شروع کر دیے۔ میں محسوس کر سکتی تھی کہ وہ کسی سوچ میں ہے۔ اس لیے میں نے اُس کی طرف دیکھا اور کہا۔ اپنی زندگی کے بارے میں بتاؤ۔ کون سی چیز تمہیں آگے بڑھنے کا جذبہ دیتی ہے۔

اُس کا جواب بالکل اچانک اور غیر متوقع تھا مجھے ہر وقت خوف رہتا ہے چاہے میں کچھ بھی کروں۔ مجھے ڈر ہے کہ میری بہترین کوشش کبھی کافی نہیں ہوگی۔ یا پھر مجھے اپنی غلطیوں کا خوف رہتا ہے۔ یا گھر میں سب کچھ بگڑ نہ جائے اس کا ڈر ہے۔ مجھے یہ خوف ہے کہ میں خود اپنی ذات میں ناکافی ہوں۔

جتنی جلدی اُس نے یہ جواب دیا اُتنی ہی جلدی مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ اِس بارے میں پہلے سے بہت کچھ سوچ چکی ہے۔ میں نے اُسے کئی بار دورسے دیکھا تھا اور ہر بار مجھے لگا کہ وہ ایک محنتی خوبصورت اور باصلاحیت خاتون ہے۔ خاص بات یہ تھی کہ وہ میری قربت چاہتی تھی اور یہ سب کچھ مجھے بتانا چاہتی تھی۔ دیکھیں اُس دن بیوٹی پارلر میں میں نے بھی اُسے اپنی موجودہ مشکلات کے بارے میں بتایا تھا کیونکہ یہ میرے لیے ایک بہت ہی مشکل وقت کا دور تھا۔

آپ جانتے ہیں اُس نے کیا دیکھا؟ جہاں ایک ایسی عورت ہے جو ایک وقت میں ہی شدید طوفان اور بےپناہ اِ طمِینان کا تجربہ کر رہی ہے۔ یہ آپ کے لیے بھی ممکن ہے بلکہ ہم سب کے لیے بھی ہم ایک ہی وقت میں طوفان اور اِطمِینان دونوں کا تجربہ کر سکتے ہیں خدا کے کلام میں لکھا ہے یوحنا 16: 33'مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں اِطمِینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔

خدا کاکلام ہمارے خوف کو تسلیم کرتا ہے اس دنیا میں تمہیں مصیبت ہوگی۔ زندگی کا یہی طریقہ ہے ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے۔ لیکن اسی آیت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ ہم خوف کے لمحات کا سامنا کریں گے ہم ایک ہی وقت میں اِطمِینان بھی پاسکتے ہیں۔ لیکن خاطِر جمع رکھّو کیونکہ میں دنیا پر غالب آیا ہوں ۔

جی ہاں آپ کو سکون حاصل ہو سکتا ہے اور ہونا چاہیے چاہے آپ کو اس وقت بہت سی چیزیں ڈرا رہی ہوں کیا آپ آج ایک نیا فیصلہ کریں گے کہ آپ یسوع کی بات سنیں ؟ آپ اپنی دن کی مصروفیات میں سے تھوڑا وقت نکال کر اُس کے ساتھ وقت گزاریں اور اُس کی باتیں جو وہ اپنے کلام کے ذریعے آپ کو کہہ رہا ہے کیا آپ سنیں گے۔ خدا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مطلب ہے دنیا کی فکروں میں کم وقت گزارنا۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔