• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 14 جولائی 2025

آپ آج محبت کا بیج بوئیں گے

اشاعت کی تاریخ 14 جولائی 2025

مجھے حال ہی میں ایک دعوت میں مدعو کیا گیا لیکن سچ کہوں تو میرا جانے کا بالکل دل نہیں تھا۔پھر بھی کسی طرح میں نے خود کو سنبھالا اور پہنچنے سے پہلے میں نے اپنی دوست کو ایک پیغام بھیجا دوست میرا دل تو چاہتا ہے کہ لوگوں کو یسوع کے بارے میں بتاؤں لیکن آج میں خود کو اتنا ٹوٹا ہوا اور تھکا ہوا محسوس کر رہی ہوں کہ مجھ میں روحانی جوش یا خدا کی موجودگی کو بھی محسوس نہیں کر رہی۔

چاہے ہمارا دل نہ بھی کرے یسوع ہمارے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف لے جا سکتا ہے ابھی دو لمحے بھی نہیں گزرے تھے کہ ویٹریس نے میری طرف دیکھا اور کہا آپ تو اب سب کو لگنے لگا کہ آگے کیا کہا جائے گا آپ ڈیبورا روزنکرانز ہیں. ہا ہا مگر ایسا نہیں ہوا اُس نے یہ نہیں کہا آپ ڈیبورا روزنکرانز ہیں بلکہ کہا آپ میکائیل کی بہن ہیں ہے نا۔

وہ میرے بھائی کے ساتھ کام کرتی تھی ہاں وہ میرے ایک کنسرٹ میں بھی آ چکی تھی لیکن وہی چیز اُسے یاد نہیں رہی تھی۔ بلکہ مجھے دیکھ کر اُسے میرے بھائی کی محبت یاد آئی اور میری ماں کی محبت جب وہ مشکل میں تھی تو انہوں نے اُس کا خیال رکھا یہی چیز اسے چھو گئی تھی۔یہ صرف اس لیے ممکن ہوا کہ لوگوں نے اس کی زندگی میں محبت کا بیج بو یا تھی اس سے پہلے کہ مجھے اُس سے ملاقات کا موقع ملا اسی وجہ سے میں اُس شام اُس سے بامعنی تعلق قائم کر سکی۔ہمارے ایمان کی اصلیت اس بات سے جانی جاتی ہے کہ ہماری محبت کتنی حقیقی ہے

وہ شام غیر متوقع طور پر خوبصورت ثابت ہوئی اس لیےنہیں کہ میں نے کوئی غیر معمولی کام کیا اور نہ ہی میرا ایسا کرنے کا دل تھا بلکہ اس لیے کہ لوگوں نے جو محبت پہلے سے بوئی تھی اُسے اس لمحے میں پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔مجھے وہی تجربہ کرنے کا موقع ملا جو پولُس نے کیا تھا ۔اور مَیں کمزوری اور خَوف اور بُہت تھرتھرانے کی حالت میں تُمہارے پاس رہا۔ اور میری تقرِیر اور میری مُنادی میں حِکمت کی لُبھانے والی باتیں نہ تِھیں بلکہ وہ رُوح اور قُدرت سے ثابِت ہوتی تھی۔1 کرنتھیوں 2: 3 یہ مت سمجھیں کہ اگر آج آپ کا دل نہیں چاہ رہا تو خُدا کچھ نہیں کر سکتالیکن اگر آج آپ خود اپنی محبت بیج بونے کا نتیجہ نہ بھی دیکھیں تب بھی یہ کسی کے لیے صحیح وقت پر بہت بڑا فرق ڈال سکتا ہے

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔