• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 13 جولائی 2025

آج آپ اسی طرح خوش رہیں گے

اشاعت کی تاریخ 13 جولائی 2025

واک ڈیبورا تم ہمیشہ اتنی خوش کیسے رہتی ہو کیا یہ واقعی حقیقی ہے آپ یقین نہیں کریں گے کہ میں کتنی بار یہ جملہ سنتی ہوں جی ہاں یہ واقعی حقیقی ہے۔ درحقیقت یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو میں بار بار کرتی ہوں اور یہ کلامِ پاک کے بالکل مطابق ہے۔چونکہ یہ فیصلہ میرے لیے بہت فائدہ مند ہے میں چاہتی ہوں کہ آپ سے بھی اس کے بارے میں بات کروں مجھے یقین ہے کہ آپ بھی دن کا آغاز خوشی کے ساتھ کرنا پسند کریں گے ہے نا.

آئیے دیکھتے ہیں کہ بائبل اس بارے میں کیا کہتی ہے۔'پھر اُس نے اُن سے کہا کہ اب جاؤ اور جو موٹا ہے کھاؤ اور جو مِیٹھا ہے پِیو اور جِن کے لِئے کُچھ تیّار نہیں ہُؤا اُن کے پاس بھی بھیجو کیونکہ آج کا دِن ہمارے خُداوند کے لِئے مُقدّس ہے اور تُم اُداس مت ہو کیونکہ خُداوند کی شادمانی تُمہاری پناہ گاہ ہے۔ 'نحمیاہ 8: 10

سب سے پہلے بائبل یہ نہیں کہتی کہ آپ تب تک خوش نہیں ہو سکتے جب تک کہ سب کچھ ٹھیک نہ ہو منطقی بات ہے کہ اگر آپ اس وقت اچھے حالات میں ہیں تو آپ خوش ہوں گے مگر یہ آیت یہ نہیں کہتی۔بلکہ یہ آیت کہتی ہے کہ خُداوند کی شادمانی تُمہاری پناہ گاہ ہے آپ ہر روز خُداوند کی طرف سے اِس خوشی کی توقع رکھ سکتے ہیں

یاد رکھیں کہ خدا نے آپ کے لیے پہلے ہی بہت کچھ کر دکھایا ہے۔ یہی آپ کی پوری زندگی کے لیے کافی ہے لیکن اگر آپ واقعی واقعی، واقعی ایمان رکھتے ہیں تو آپ جانیں گے کہ خدا آپ کے لیے ہمیشہ کے لیے بھلائی پیدا کرے گا۔ ہم یہ بات عہد نامہ قدیم میں بھی پڑھ سکتے ہیں اور تُجھے پسند آیا کہ تُو اپنے بندہ کے گھرانے کو برکت بخشے تاکہ وہ ابد تک تیرے حضُور پایدار رہے کیونکہ تُو اَے خُداوند! برکت دے چُکا ہے۔ سو وہ ابد تک مُبارک ہے۔1 تواریخ 17: 27

واہ یہ وجہ ہے کہ خداوند میں خوشی منائیں چاہے آج کا دن کیسا بھی ہو۔ٹھیک ہے ٹھیک ہے۔ میں جانتی ہوں کہ روزمرہ کی زندگی اور حقیقت اکثر آپ کے لیے مشکلیں پیدا کرتی ہیں۔ کیا ممکن ہے کہ آپ ایک چھوٹی سی بات بھول گئے ہوں یا شاید خدا سے رفاقت رکھنا بھول گئے ہیں جو آپ کو یہ سب کچھ دینا چاہتا ہے.

خدا کہتا ہے اگر تُم مُجھ میں قائِم رہو اور میری باتیں تُم میں قائِم رہیں تو جو چاہو مانگو۔ وہ تُمہارے لِئے ہو جائے گا۔ 'یوحنا 15: 7 جب وہ جو آپ کو سب کچھ دینا چاہتا ہے کافی دیر سے آپ کا انتظار کر رہا ہے تو پھر آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں خدا سے جُڑ جائیں خدا کا شکریہ ادا کریں خداسے مانگیں اور خداکا تجربہ اپنی زندگی میں کریں

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔