• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 10 جولائی 2025

آپ آزاد ہیں

اشاعت کی تاریخ 10 جولائی 2025

آزادی

یہ بہادر جنگجوؤں کی خوشی سے بھری  آواز ہے جب وہ دشمن کو شکست دے کر اپنے ملک کو آزاد کر لیتے ہیں۔

آزادی

یہ خوشی بھری آواز آپ کے اُس نوجوان بچے کی بھی ہو سکتی ہے جو جمعے کی رات دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت ملنے پر خوشی سے چِلّاتا ہے

ہم سب آزادی کے لئے ترستے ہیں ہم اپنے دل کی گہرائیوں میں آزاد ہونا چاہتے ہیں۔• دوسروں کی رائے سے آزاد• نشے کی لت سے آزاد• جس چیز سے ہماری روح قید ہے اس سے آزاد• جس کام کے لیے ہمیں بُلایا گیا ہےاسے کرنے کے لیے ہم آزاد ہوں۔• مالی طور پر آزاد• دوسروں کودینے کے لئے آزاد

آزادی کی یہ خواہش جو ہر انسان میں مشترک ہے بالکل فطری ہےخدا نے ہمیں اصل میں آزادی کی خواہش کے ساتھ پیدا کیا ہے اُس نے ہمیں اس لیے نہیں بنایا کہ ہم کسی چیز یا کسی انسان کی قید میں رہیں بلکہ اس لیے بنایا کہ ہم آزاد ہوں۔اکثر ہمارے ہاتھوں یا پیروں میں تو کوئی اصل زنجیریں نہیں ہوتیں لیکن ہمارے دل اور خیالات اندر ہی اندر زنجیروں میں جکڑے ہوتے ہیں۔یسوع ہی وہ ہیں  جو ہمیں ان زنجیروں سے آزاد کر سکتے ہیں(فلپیوں 2 :9) کے مطابق اسی واسطے خُدا نے بھی اُسے بُہت سر بُلند کِیا اور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سے اعلیٰ ہے۔ 

پس یسوع کے نام میں ہر وہ چیز جو آپ کو قید اور جکڑ رہی ہے اسی لمحے ٹوٹ جائے ۔آپ آزاد ہیںدوست(یوحنا 8: 36) کو یاد کریں۔ آپ واقعی یسوع میں آزاد ہیں پس اگر بیٹا تُمہیں آزاد کرے گا تو تُم واقِعی آزاد ہو گے۔ 

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔