کیا آپ وہ جنگ لڑ رہے ہیں ؟جو پہلے ہی جیتی جا چکی ہے

ہیرو اونودا ایک جاپانی خفیہ فوجی افسر تھا۔ دسمبر 1944 میں اُسے فلپائن بھیجا گیا جو اُس وقت جاپان کے قبضے میں تھا۔ لیکن 1945 میں امریکہ نے فلپائن واپس لے لیا۔ اونودا نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور وہ لڑتا رہا۔1959میں جاپانی حکومت نے اُسے مردہ سمجھ کر قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا۔ کئی سال بعد ایک جاپانی طالبعلم نے اُسے ڈھونڈ نکالا مگر اونودا نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ وہ کہتا رہا کہ جب تک اُس کا کمانڈر خود آ کر اُسے حکم نہ دے وہ جنگ ختم نہیں مانے گا۔آخرکار 1974 میں اُس کا سابقہ کمانڈر فلپائن کے لوبانگ جزیرے پر آیا اور اُسے جنگ کے ختم ہونے کا حکم دیا۔ یوں اونودا جنگل سے باہر آیا جب کہ جنگِ عظیم دوم ختم ہوئے 29 سال گزر چکے تھے۔
یہ واقعہ سن کر شاید ہمیں حیرت ہو لیکن ہم بھی کئی بار ایسی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں جویسوع میں پہلے ہی جیتی جا چکی ہے۔ اگرچه ہم نجات کے بارے میں خُداوند پر بھروسہ رکھتے ہیں پھر بھی زندگی کے کئی پہلوبلکہ خاص طور پر مالی معاملات میں ہم اُس پر مکمل ایمان نہیں رکھتے۔ دل کی گہرائی میں ہم خدا کے وعدے پر شک کرتے ہیں جس میں لکھا ہےمیرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔(فلپیوں4: 19)یہاں تک کہ ہم اپنے دلوں میں لڑائی جاری رکھتے ہیں گویا کہ ہمیں خود اپنی ہمت پر سب کچھ سنبھالنا ہے۔
لیکندوستآج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ خُدا کے کلام پر بھروسہ کریں ۔کیونکہ وہ انسان نہیں کہ جھوٹ بولے۔جیسا کہ کلام کہتا ہے:'پس اگر بیٹا تُمہیں آزاد کرے گا تو تُم واقِعی آزاد ہو گے۔ '(یوحنا 8: 36) یسوع نے صلیب پر اپنی جان دی تاکہ ہر قسم کی غلامی کے جوئے کو توڑے ۔دوسرے الفاظ میں خدا نے ہماری مالی آزادی کے لیے بھی جا ن دی ہے۔
آج ہمت رکھیںدوستکیونکہ خُدا کسی کا طرفدار نہیں۔ وہ آپ کی بھی ضروریات پوری کرے گا! اُس کے کلام اور وعدوں کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ جب آپ ایمان کے ساتھ اُس کی بادشاہی کو پہلے تلاش کریں گے تو خُدا آپ کی ہر ضرورت کو پورا کرے گا.
کیا آپ کو خُدا کی دی گئی آزادی شاندار محسوس نہیں ہوتی. وہ ہمیشہ ہمارے لیے راہ بناتا ہے! میں "آج کا معجزہ "اس لیے لکھتا ہوں تاکہ آپ کا ایمان مضبوط ہو۔ تاکہ دُنیا یسوع کو پہچانے۔ کیا آپ اس خدمت میں میرے ساتھ شامل ہونا چاہیں گے؟ ایک تبدیلی لانے والے ساتھی بنیں!مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر لاکھوں زندگیوں تک پہنچ سکتے ہیں اور خُدا کے فضل سے اُنہیں تبدیل کر سکتے ہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

