جو کچھ آپ خداکے پاس لے کر آتے ہیں وہ کافی ہے۔

جو کچھ بھی میرے پاس ہے، وہ سب کچھ لے کر اب میں تیرے قدموں میں رکھ رہی ہوں..جب بھی میں یہ لائن گاتی ہوں اُس زبردست گیت "You Say" سے (جسے Lauren Daigle نے مجھے جرمن میں ترجمہ کرنے کی اجازت دی)، تو میرے دل میں یہی خیال آتا ہے،"یکن یسوع، میرے پاس تو واقعی زیادہ کچھ نہیں ہے
لیکن خدا ہمیشہ جواب دیتا ہے، "ڈیبورا، جو کچھ تمہارے پاس ہے، وہی کافی ہے!"
کیا آپ کبھی ایسا سوچتے ہیں:"یسوع، میں بہتر بننا چاہتا ہوں، لیکن بار بار ناکام ہو جاتا ہوں۔ میرا ایمان کمزور ہے، میرے پاس کچھ خاص نہیں ہے"؟
کیا آپ خود کو اکثر یہ سوچتے ہیں"اے یسوع، میں واقعی ایک بہتر انسان بننا چاہتی ہوں، مگر میں بار بار ناکام ہو جاتی ہوں۔میں چاہتی ہوں کہ میرا ایمان اور بھی مضبوط ہو۔مگر پھر شک کرنے لگتی ہوں۔میرے پاس آپ کے لیے کچھ خاص نہیں ہے جس پر آپ کام کر سکیں۔... جو کچھ آپ کے پاس ہے، وہ لے آؤ!آج ہی وہ تھوڑا سا خدا کے حضور لے آؤ، کیونکہ جب آپ اُسے خدا کے ہاتھوں میں دے دیتے ہو تاکہ وہ اپنے منصوبے کے مطابق استعمال کرے۔تو وہی "تھوڑا سا" بڑھنا شروع ہو جاتا ہے
ذرا سوچیں اگر داؤد جاتی جولیت کے سامنے کھڑے ہو کر یہ سوچتا:"اوہ! وہ تو ایک ماہر سپاہی ہے۔ اس کے پاس سب کچھ ہے، اور میرے پاس صرف ایک غلیل اور چند پتھر ہیں۔ خدا، یہ تو بالکل بھی کافی نہیں! شاید مجھے پہلے جنگجو بننا چاہیے۔"
کیا ہم اس بات پر متفق ہو سکتے ہیں کہ اگر داؤد اپناوہ سب کچھ نہ لاتا جو اس کے پا س تھا,تو ہم کبھی بھی اس عظیم فتح کی خوشی نہ مناتے جو اس کہانی میں بیان ہوئی ہے؟مگر ہم داؤد کے جاتی جولیت کے ساتھ آمنا سامنا ہونے کے بارے میں پڑھتے ہیں، اور یہ واقعہ ہمیں بہت حوصلہ دیتا ہے۔ یہ لڑکا، پورے اعتماد کے ساتھ، وہ سب کچھ لے کر آیا جو اُس کے پاس تھا… اور اُس نے خدا پر بھروسہ کیا کہ وہ ایک عظیم کام کرے گا۔
جی ہاں، وہ صرف ایک غلیل اور چند پتھر تھے۔میری جرمن بائبل میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ وہ صرف ایک چھوٹا کنکر تھا۔'سو داؤد اُس فلاخن اور ایک پتّھر سے اُس فِلستی پر غالِب آیا اور اُس فِلستی کو مارا اور قتل کِیا اور داؤد کے ہاتھ میں تلوار نہ تھی۔ '(1-سموئیل 17:50)
یہ کیسے ممکن ہوا؟ داؤد کو اس بات کا کوئی شک نہیں تھا کہ جو کچھ اس کے پاس تھا وہ کافی تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ وہ اپنی طاقت سے نہیں لڑ رہا۔ 'اور داؤد نے اُس فِلستی سے کہا کہ تُو تلوار بھالا اور برچھی لِئے ہُوئے میرے پاس آتا ہے پر مَیں ربُّ الافواج کے نام سے جو اِسرائیلؔ کے لشکروں کا خُدا ہے جِس کی تُو نے فضِیحت کی ہے تیرے پاس آتا ہُوں۔ ' اپنے خدا پر اعتماد رکھتے ہوئے داؤد جانتا تھا کہ جنگ جیت چکا ہے!
آج جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے اسے خدا کے حضور رکھ دیں ، اور آپ سمجھ جاؤ گے کہ خدا کے ساتھ آپ ہر چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں— چاہے آپ کے پاس دینے کے لیے صرف ایک پتھر ہی کیوں نہ ہو!
آپ ایک معجزہ ہیں!ڈیبورا

