• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 3 جولائی 2025

آپ کا ماضی آپ کا مستقبل نہیں ہے۔

اشاعت کی تاریخ 3 جولائی 2025

کیا آپ کو کبھی ماضی کے کسی شخص سے دوبارہ ملنے کا ڈر محسوس ہوا ہے؟ اس بات کو جانتے ہوئے کہ اُس سے ملاقات آپ کو ایک ناخوشگوار دور کی یاد دلائے گی؟

دوست میں واقعی شکر گزار ہوں کہ ہر کوئی میرے ماضی کے بارے میں سب کچھ نہیں جانتا کیونکہ اگر میں سچ کہوں تو میرے ماضی کی کچھ باتیں ایسی ہیں جن پر مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔میں آپ سے یہ بات کھل کر اس لیے کر رہی ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آپ بھی اپنے ماضی کی ہر بات پر فخر محسوس نہیں کرتے ہوں گے۔میں نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ ہم بدقسمتی سے اکثر اپنے ماضی کے واقعات کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں.

لیکن ایک زبردست خوشخبری ہے!کیا آپ جانتے ہیںدوست آپ کو اب مزید ماضی میں جینے کی ضرورت نہیں کیونکہ یسوع آپ کو ایک بالکل نئی زندگی اور ایک نیا مستقبل عطا کرتا ہے.یہ خوشی منانے والی بات ہے. خداوند کی حمد ہو.جب داؤد جنگ میں اپنے بھائیوں کے لیے کھانا لے کر گیا.تو اُنہوں نے اُسے اُس کے ماضی کی یاد دلانے کی کوشش کی اور جتایا کہ وہ وہاں کا نہیں ہے۔تُو یہاں کیوں آیا ہے اور وہ تھوڑی سی بھیڑ بکرِیاں تُو نے جنگل میں کِس کے پاس چھوڑِیں  (1-سموئیل 17: 28)

الیاب جو داؤد کا بڑا بھائی تھا اُسے یہ یاد دلانا چاہتا تھا کہ وہ بہرحال محض ایک چرواہا ہےسب کے سامنے جو بھی سن سکتا تھا. اُسے چاہیے کہ وہ اپنی پرانی حیثیت میں ہی خوش رہے۔ الیاب داؤد کو اُس کی اصل جگہ یاد دلا رہا تھا بھیڑوں کے ساتھ نہ کہ جنگ کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے۔میں سوچے بغیر نہیں رہ سکتی کہ کہیں الیاب کو داؤد سے خطرہ تو محسوس نہیں ہو رہا تھا. شاید اُسے سموئیل نبی کی وہ حالیہ ملاقات یاد آ گئی ہو، جب اُس نے داؤد کو نئے بادشاہ کے طور پر مسح کیا تھا۔

دوستداؤد کا کام بھیڑ بکریوں کی نگہبانی اُس کے کردار کو نکھارنے اور اُسے اُس عظیم مستقبل کے لیے تیار کرنے کا ذریعہ بنا. جس میں اُسے ایک ایسی قوم کی قیادت کرنی تھی جو ہمیشہ خدا کے منصوبے کے تابع نہیں رہتی تھی۔چرواہے کے طور پر داؤد کا کردار شرمندگی کا باعث نہیں تھا بلکہ یہی خدمت اُس کی تربیت اور تیاری کا حصہ تھی. یہ حقیقت کہ داؤد اپنے والد کا حکم مانتے ہوئے کھانا لے کر اپنے بھائیوں کے پاس گیا .بجائے اس کے کہ وہ صرف بھیڑ بکریوں کے ساتھ ہی رہتا. یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ ایک فرمانبردار بیٹا تھا  اور آگے چل کر ایک ایسا بادشاہ بننے والا تھا جو خدا کے دل کے مطابق ہے۔ داؤد پُر اعتماد تھا اوراُس نے فرمانبرداری کی، اور اسی فرمانبرداری کے ذریعے خدا نے اس کے ذریعے عظیم کام کیے.

آپ کی زندگی میں نئی بُلاہٹ شروع میں آپ کو ناگوار یا پریشان کُن محسوس ہو سکتی ہے۔ ہاں ہو سکتا ہے آپ کے ماضی پر لوگ ہنسیں جیسے داؤد کے بھائیوں نے اُس کا مذاق اُڑایا تھا، اور آپ کو یوں لگے کہ آپ اس مقام کے لائق نہیں۔ لیکن پُراعتماد رہیں. جب ہم اپنے ماضی سے صلح کر کے اُسے خدا کے ہاتھ میں چھوڑ دیتے ہیں، تب ہی ہم جان پاتے ہیں کہ ہم خدا کے بڑے منصوبے میں اپنی زندگی کے لیے مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔

دوست آپ کا ماضی آپ کا مستقبل نہیں ہے۔ آپ آج اپنے ماضی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں!ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔