خُدا کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں، ہزاروں امکانات کی بات کریں

مجھے افسوس ہے اگر یہ بات آپ کو ناگوار گزرے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ لیڈرشپ صرف اُن لوگوں کے لیے نہیں جو کوئی کاروبار کرتے ہیں یا کلیسیا کے خِدمت گزار ہیں۔ بلکہ جو بھی یسوع سے محبت کرتا ہے، وہ لیڈرشپ کے لیے بلایا گیا ہے۔ آپ اپنے گھر، کلیسیا، کام کی جگہ، یا دوستوں کے ساتھ بھی لیڈرشپ کر رہے ہوتے ہیں۔
شاید آپ کو احساس نہ ہو، لیکن آپ ایک لیڈر ہیں — ہم سب کو لیڈر شپ کے لیے بلایا گیا ہے!
اس کا مطلب ہے کہ خدا نے آپ کو بھی بلایا ہے کہ آپ دوسروں کو یسوع کے پاس لے کر آئیں۔
اب سوچنے کی بات یہ ہے:کیا آپ یسوع کی طرح لیڈر شپ کررہے ہیں؟
کیا لوگ آپ میں یسوع کو دیکھ سکتے ہیں؟کیا آپ کا اندازِ گفتگو اور رویه لوگوں کو یسوع کے قریب لاتا ہے؟
جب ہم بائبل میں یسوع کی زندگی کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں خادم کی حیثیت سے لیڈر شپ کرنے کی کامل مثال ملتی ہے۔اُس نے قدرت، فروتنی اور محبت کو اس انداز میں یکجا کیا جو سب پر واضح تھا، اور یہی بات اُسے اُس وقت کے دیگر لیڈروں سے منفرد بناتی تھی۔
مزید برآں، اِس ہفتے کی ای میلز میں ہم داؤد کی بے خوف لیڈر پر بھی غور کریں گے، تاکہ ہم سیکھ سکیں کہ ایمان اور فرمانبرداری کے ساتھ کیسے لیڈر شپ کی جائے。
خُدا آج آپ کو یسوع کی مانند لیڈر شپ کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہے۔ کیا آپ تیار ہیں؟ کیا آپ "داؤد" جیسا بننے کے لیے تیار ہیں؟
کل ہم نے یہ سیکھا کہ داؤد نے اپنے بھائی کی سخت باتوں کو دل پر نہیں لیا، کیونکہ وہ جانتا تھا کہ خدا اُس کے ساتھ ہے۔ اُسے اپنی پہچان اور خدا کے منصوبے پر بھروسہ تھا، اور یہی ایمان اُسے آگے بڑھنے کی ہمت دیتا تھا۔جب داؤد میدان میں آیا، تو اُس کا بڑا بھائی الیاب اُس پر غصہ ہوا اور کہا"تُو یہاں کیوں آیا ہے؟ اور بیابان میں وہ چند بھیڑیں تُو کس کے سُپرد کر آیا ہے؟" (1-سموئیل 17: 28)
آہ، کیا یہ بات آپ کو جانی پہچانی لگتی ہے؟ ایک غیر پُراعتماد شخص ایسے طعنوں کے سامنے جھک سکتا ہے، پیچھے ہٹ سکتا ہے، اوریہ سوچ سکتا ہےکہ:
واقعی، وہ ٹھیک کہتا ہے۔ مجھے واپس جا کر اپنا اصل کام کرنا چاہیے۔ میں تو اس لائق بھی نہیں کہ اپنے بھائیوں کے لیے روٹی لے آؤں جو یہاں جنگ میں دل و جان سے لڑ رہے ہیں۔ آخر میں سمجھتا کیا ہوں اپنے آپ کو!لیکن ایک پُراعتماد شخص، جو جانتا ہے کہ وہ خدا کا ہے، ایسی باتوں کا جواب مختلف انداز میں دیتا ہے۔ایک پُراعتماد شخص — جو جانتا ہو کہ وہ کون ہے اور کس کا ہے (کل کے پیغام کو یادکریں) — اس طرح کے بھاری بھرکم بیان پر مختلف ردِ عمل دکھائے گا۔ جو شخص خدا کی رہنمائی پر پورا بھروسہ رکھتا ہے، وہ سوچنا شروع کرے گا:"آہا، تمہیں دھمکی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ آپ جانتے ہو کہ آپ کون ہیں اور آپ کا تعلق کس سے ہے ۔ … اور یہ حقیقت کہ آپ خاص طور پر "چند" (few) جیسے لفظ پر زور دیتے ہیں، مجھے صرف یہ دکھاتی ہے کہ آپ میرے کاموں کو کم تر دکھانا چاہتے ہیں، تاکہ آپ خود کو مجھ سے بڑا محسوس کر سکیں۔
جو کچھ خُدا کرنے والا ہے... اُسے کوئی روک نہیں سکتا! کیونکہ اُس کے منصوبے ناقابلِ تبدیل ہیں، جیسا کہ وہ فرماتا ہے:'کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ '(یرمیاہ 29 :11 )
گُڈ نیوز بائبل میں یہ ترجمہ دل کو اور بھی چھو جاتا ہے:"صرف مَیں ہی جانتا ہوں کہ میرے منصوبے تمہارے لیے کیا ہیں؛ایسے منصوبے جو تمہیں خوشحالی دیں، بربادی نہیں؛ ایسا مستقبل عطا کریں جس کی تمہیں اُمید ہے"( یرمیاہ 29 :11 )
اور یہ میرا اپنا ترجمہ ہے جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں،
میرا منصوبہ آپ کے بارے میں، مضبوط اورپکا ہے! میں تمہاری خوشی چاہتا ہوں، نہ کہ دکُھ۔ میرا پکا ارادہ ہے کہ تمہیں، ایسا مستقبل دوں جس میں تم پھلو پھولو۔ میں، خداوند، یہ تمہیں اس لیے بتا رہا ہوں کیونکہ میں تم سے محبت کرتا ہوں!خُدا میں اپنی پہچان پر پُراعتماد رہو اور اُس مستقبل پر بھروسہ رکھو جو اُس نے آپ کے لیے رکھا ہے!
لوگوں نے مجھے بھی کئی بار کہا:"اوہ ڈیبورا، یہ سب جو تم کر رہی ہو، اس کا کوئی فائدہ نہیں! یہ تو چند ہی لوگ پڑھتے ہیں…" اگر میں ان باتوں پر یقین کر لیتی، تو آج "آج کا معجزہ " کے ذریعے ہزاروں لوگوں تک نہ پہنچ پاتی!
کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھوٹ پر یقین نہ کرنا اور خدا کے منصوبے پر ایمان رکھنا کتنا ضروری ہے؟جب ہم چھوٹے کاموں میں وفادار رہتے ہیں اور اعتماد کے ساتھ قدم اٹھاتے ہیں، تو خدا بڑے مواقع عطا کرتا ہے!
آپ ایک معجزہ ہیں! — ڈیبورا

