• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu

میں یہ کیوں کہتا ہوں: "آپ ایک معجزہ ہیں!"

پانچ دن ہو گئے ہیں جب آپ نے "آ ج کا معجزہ" کے لیے سائن اپ کیا تھا۔مجھے امید ہے کہ یہ روزانہ کی ای میلز آپ کی زندگی کے لیے ایک بڑی برکت بن چکی ہوں گی!

آپ نے ضرور نوٹ کیا ہوگا کہ میں اپنی ہر ای میل کے آخر میں یہ لکھتا ہوں:"آپ ایک معجزہ ہیں!" بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں ایسا کیوں لکھتا ہوں۔بہت اچھا سوال ہے!میں آپ کو یہ ہر روز اس لیے یاد دلاتا ہوں تاکہ آپ کبھی اس کو نہ بھولیں۔میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو یہ یقین ہی نہیں کرتے کہ وہ بہت خاص ہیں۔لیکن میں خدا کی طرف سے آپ سے کہنا چاہتا ہوں:آپ خاص ہیں! کیوں کہ آپ ایک معجزہ ہیں!

چند اور وجوہات جن کی بنا پر مجھے یہ جملہ پسند ہے.

مجھے لگتا ہے کہ یہ جملہ اُس شخص کی قدر و قیمت کو ظاہر کرتا ہے اور اُسے حوصلہ دیتا ہے جس سے یہ کہا جائے آپ ایک معجزہ ہیں۔ آپ اہم ہیں، قیمتی ہیں، انوکھے ہیں! میں آپ کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں۔

یہ بات خدا کو جلال دیتی ہے، کیونکہ معجزے صرف وہی کر سکتا ہے۔آپ زندہ ہیں، کیونکہ خدا نے چاہا کہ آپ اس دنیا میں ہوں۔آپ کی زندگی کا ایک خاص مقصد ہے، جو خدا نے سوچا ہے۔اور اس بات کا ثبوت یہ ہے۔کہ آپ آج بھی زندہ ہیں!

اور آخر میں، یہ بات ہمارے خالق کو تسلیم کرنے کا ایک خوبصورت طریقہ ہے۔ہم دل سے اور شکر گزاری کے ساتھ اُس سے کہتے ہیں۔اَے خدا، تیرے معجزوں کا شکر ہے!
اس لیے میرے عزیز دوست، یہ کبھی نہ بھولیں آپ خود ایک زندہ معجزہ ہیں!